پاکستان: شہری منصوبے کے لیے کسانوں کی جبری بے دخلی

ہیومن رائٹس واچ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے حکام لاہور شہر کے قریب انفراسٹرکچر کے ایک بڑے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے لاکھوں کسانوں کو زبردستی بے دخل کر رہے ہیں، ۔ حکام کو چاہیے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنائیں اور نوآبادیاتی دور کے اُن قوانین میں اصلاحات کریں جو حکومت کو نجی اور عوامی استعمال کے لیے زمین کے حصول کے وسیع اختیارات سے نوازتے ہیں۔

News